تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 3:55

القاعدہ دو سال تک نائن الیون جیسا حملہ نہیں کرسکتی ، اوباما

جنگ نیوز -


واشنگٹن ... امریکا کے صدر باراک اوباما کا کہنا ہے کہ القاعدہ کم از کم دو سال تک نائن الیون جیسا حملہ نہیں کرسکتی،امریکی ٹی وی کو ایک انٹرویو میں صدر اوباما کا کہنا تھا کہ القاعدہ اب بھی طاقتور اور امریکا کی نمبر ایک دشمن ہے،ان کا کہنا تھا کہ اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے بعد القاعدہ کی لیڈرشپ اپنی موت آپ مررہی ہے،صدر اوباما کا کہنا تھا کہ القاعدہ کی اسٹریٹجک شکست قریب تر ہے،امریکا نے گزشتہ دس برسوں میں اسے بہت نقصان پہنچایا ہے،تاہم صدر اوباما نے یہ اعتراف بھی کیا کہ القاعدہ اب بھی ایک خطرہ ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.