4 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 4:6
امریکا : گرفتار رضوان فردوس کا عدالت میں صحت جرم سے انکار
جنگ نیوز -
بوسٹن ... امریکا میں حملوں کی منصوبہ بندی کے الزام میں گرفتار رضوان فردوس کا عدالت میں صحت جرم سے انکار کردیا ،غیر ملکی خبرا یجنسی کے مطابق امریکی شہری رضوان فردوس کو بوسٹن کے قریب وارسسٹر کی مقامی عدالت میں پیش کیا گیا۔جہاں نے انھوں نے ان پر عائد تمام الزامات کے انکار کیا۔ رضوان فردوس پر الزام ہے کہ وہ واشنگٹن اور پینٹاگون پر دھماکا خیزمواد سے بھرا جہازوں سے حملوں کی منصوبہ بند ی کر رہاتھا۔ان اٹیمی ہتھیاروں اور گرنیڈکے ذریعے واشنگٹن میں مختلف مقامات پر حملوں کا بھی الزام ہے۔رضوان فردوس کی عدالت میں پیشی کے موقع پر ان کے خاندان کے تقریبا 20 افراد بھی موجود تھے۔عدالت نے وکیل صفائی کو کیس کی تیاری کیلیے مزید وقت دیتے ہوئے سماعت 20اکتوبر تک ملتوی کر دی۔26 سالہ رضوان کو امریکی ریاست میساچوٹیس کے شہر بوسٹن سے گرفتار کیا گیا ہے۔