4 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 4:6
کترینہ ایکسرسائز سے خوفزدہ رہتی ہیں، ٹرینر
جنگ نیوز -
ممبئی ... کترینہ کیف کو سب سے زیادہ خوف ایکسرسائز کرنے سے آتا ہے،یہ انکشاف کیا ہے ان کی ٹرینر یاسمین کراچی والا نے،کترینہ کیف کی ٹرینر یاسمین کراچی والا کا کہنا ہے کہ اگر کیٹ کا بس چلے تو وہ کبھی ایکسرسائز نہ کریں،لیکن چونکہ وہ بالی وڈ کی اسٹار ہیروئین ہیں اس لئے مجبوری میں وہ تھوڑی بہت ایکسرسائر کرلیتی ہیں،یاسمین کراچی والا سترہ سال سے بطور ٹرینر کام کررہی ہیں،وہ کترینہ کو روزانہ ایکسرسائز کراتی ہیں تاکہ وہ فٹ نظر آسکیں۔