4 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 4:6
کراچی:کیپٹن وصی نے واجبات کی وصولی کیلئے پورٹ پر آیا مصری جہاز رکوا دیا
جنگ نیوز -
کراچی ... صومالی قزاقوں کی قید سے رہائی پانے والے مصری جہاز ایم وی سوئز کے کیپٹن وصی نے اپنے واجبات کی وصولی کیلئے کراچی پورٹ آیا ہوا ایک مصری جہاز رکودیا۔ذرائع کے مطابق کراچی پورٹ پر بند کئے جانے والے جہاز کا نام المایا ہے جبکہ مصری جہاز المایا اور ایم وی سوئز کا مالک ایک ہی شخص ہے۔ مصری جہاز کھاد لیکر کراچی آیا تھا اور کراچی پورٹ پر کھاد اتارکر واپس جارہا تھا جب اسے روکا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ اس سلسلے میں کیپٹن وصی نے کورٹ میں درخواست جمع کرادی ہے جبکہ مطالبہ کیا ہے کہ جہاز کا مالک انکے واجبات ادا کرے۔