4 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 4:6
کوئٹہ : اختر آباد میں گاڑی پر فائرنگ ، 2افراد جاں بحق ، 2زخمی
جنگ نیوز -
کوئٹہ ... کوئٹہ کے علاقے اختر آباد میں گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے ۔ذرائع کے مطابق کوئٹہ سے دالبندین جانے والی گاڑی پر نامعلوم دہشت گردوں نے فائرنگ کی ، جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے علاقے کو گھیر ے میں لے لیا ہے ،جبکہ جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جار ہا ہے ۔