4 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 4:6
کراچی: گلشن اقبال سے قتل کی واردتوں میں ملوث ملزم گرفتار
جنگ نیوز -
کراچی: گلشن اقبال سے قتل کی واردتوں میں ملوث ملزم گرفتار
کراچی… کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے قتل کی واردتوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا ہے،حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نے سیاسی جماعت کے پانچ کارکنوں کوقتل کیا تھا۔ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ایسٹ احسن عمر کے مطابق گلشن اقبال کے علاقے اور تھانہ عزیز بھٹی کی حدود میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم سمیع اللہ کو گرفتارکرکے اسلحہ برآمد کرلیا،ایس ایس پی احسن عمر کے مطابق ملزمان نے سید جعفر علی ،اور پیپلز پارٹی کے کارکن عبدالکریم کو تھانہ گلستان جوہر کی حدود میں قتل کیا تھا،جبکہ گرفتار کئے جانے والے ملزم نے مبینہ طور پر گلشن اقبال کے علاقے میں 4 پیپلز پارٹی کے کارکنوں کو بھی قتل کیا ہے،جس کے خلاف پہلے سے مقدمات متعلقہ پولیس اسٹیشنز میں درج ہیں۔