تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 4:6

کوئٹہ میں ڈینگی کا ایک اور کیس سامنے آگیا

جنگ نیوز -
کوئٹہ میں ڈینگی کا ایک اور کیس سامنے آگیا

کوئٹہ…کوئٹہ میں ڈینگی کا ایک اور کیس سامنے آگیا، 21سالہ خاتون میں ڈینگی وائرس کے موجودگی کی تصدیق ہوگئی۔کوئٹہ کی مقامی لیبارٹری کے سنیئر پیتھالوجسٹ ڈاکٹر منور مری نے جیو نیوز کو بتایا کہ بولان میڈیکل کالج کی اکیس سالہ طالبہ سارا افتخارکے بلڈ ٹیسٹ میں ڈینگی وائرس کے موجودگی کی تصدیق ہوگئی ہے۔ڈاکٹر منورمری نے بتایا کہ سارا افتخار بخار میں مبتلا ہیں اور لیبارٹری میں خون کا ٹیسٹ کرانے ائی تھیں جس کے بعدان کے خون میں ڈینگی وائرس کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے انہوں نے بتایا کہ سارا افتخارچند روزقبل لاہور سے کوئٹہ آئی ہیں اس لئے ممکن ہے کہ انہیں لاہور میں ڈینگی کے مچھر نے کاٹا ہو۔انہوں نے بتایا کہ کوئٹہ میں ڈینگی کا علاج کیا جاسکتا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.