4 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 4:18
امریکی این جی اوز کے8 پاکستانی اہلکار پشاور کے قریب سے بازیاب
جنگ نیوز -
امریکی این جی اوز کے8 پاکستانی اہلکار پشاور کے قریب سے بازیاب
کوئٹہ …بلوچستان کے ضلع پشین سے تین ماہ قبل اغوا ہونیوالے امریکن این جی او کے آٹھ پاکستانی اہلکار پشاور کے قریب سے بازیاب ہوگئے، جنہیں اسلام آباد پہنچا دیا گیا۔سرکاری ذرائع کے مطابق ضلع پشین سے 18جولائی کوامریکن این جی او کے آٹھ پاکستانی اہلکاروں کواس وقت اغوا کرلیا گیا تھا جب وہ ایک افغان مہاجرکیمپ میں راشن تقسیم کرکے واپس پشین شہر کی جانب آرہے تھے۔امریکن این جی او کے ان اہلکاروں کے اغوا کے بعد اس ادارے نے کوئٹہ میں اپنا دفتر بندکردیا تھا۔تاہم پیر کی شب سرکار ی ذرائع نے امریکن این جی او کے اٹھ اہلکاروں کے پشاور کے قریب سے بازیاب ہونے کی تصدیق کردی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ ان اہلکاروں کو پشاور سے اسلام آباد پہنچا دیا گیا جہان سے ایک دو روز میں یہ اہلکار کوئٹہ پہنچ جائیں گے۔