تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 4:18

سندھ :سڑکیں زیر آب،بعض متاثرہ علاقوں کا زمینی رابطہ تاحال منقطع

جنگ نیوز -


میرپورخاص ... سندھ کے مختلف شہروں اور دیہات میں بارش اور سیلاب کا پانی نہیں نکالا جاسکا ہے۔سڑکیں زیرآب آجانے کے باعث بعض متاثرہ علاقوں کا زمینی رابطہ دیگر اضلاع سے منقطع ہے جس کی وجہ سے شہروں اور دیہات میں اشیائے ضروریات کی قلت ہے میر پور خاص سمیت جھڈو،نوکوٹ اور شہداد پور میں پانی بدستور کھڑا ہے۔ شہداد پور میں گزشتہ روز ٹوٹنے والے حفاظتی بند کی تعمیر کا کام جاری ہے۔ضلع عمر کوٹ کے علاقے بچاوٴ بند کے قریب سڑک زیر آب آنے سے عمرکوٹ کا میر پور خاص سے زمینی منقطع ہوگیا ہے۔کاچھوکے سیکڑوں دیہاتوں میں بارش کا پانی اب بھی کھڑا ہے۔ جبکہ دادوشہر کی انتظامیہ کی جانب سے پانی نکالنے کے دعوی پر اب تک عمل نہیں کیا گیا ہے۔ ضلع بھرمیں وبائی امراض پھوٹنے سے کئی عورتیں، بچے اوربوڑھے پیٹ کی بیماریوں میں مبتلا ہوگئے ہیں۔ضلع بدین اور ضلع سانگھڑ کے متاثرہ علاقوں میں سیلابی پانی کی سطح برقرار ہے۔ بدین میں متاثرین کے کیمپوں میں امدادی اشیاء کی تقسیم کے دوران بدنظمی معمول بن گئی ہے۔ضلع خیرپور میں کوٹ ڈیجی، فیض گنج، ٹھری میرواہ اور نارا تحصیلوں کے بیشتر علاقوں میں تا حال 5 سے 6 فٹ بارش کا پانی کھڑا ہے،طوفانی بارشوں نے جہاں خریف کی فصل کو تباہ کردیا وہیں گندے پانی کی عدم نکاسی کے باعث کئی علاقوں میں وبائی امراض بھی پھوٹ پڑے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.