4 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 4:18
کوئٹہ : اختر آبادمیں بس پر فائرنگ ، 9افراد جاں بحق،متعدد زخمی
جنگ نیوز -
کوئٹہ ... کوئٹہ کے علاقے اختر آباد میں بس پر فائرنگ کے نتیجے میں نو افرادجاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ۔ذرائع کے مطابق اختر آباد میں بروہی روڈپر کوئٹہ سے دالبندین جانے والی بس بروہی پر نامعلوم دہشت گردوں نے فائرنگ کی ، جس کے نتیجے میں نوافراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ۔عینی شاہدین کے مطابق بروہی روڈ پر نامعلوم دہشت گردوں نے بس روک کر بعض سواروں کونیچے اتارا اور ان پر فائرنگ کردی جبکہ بس پر بھی گولیاں ماری گئی ۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے علاقے کو گھیر ے میں لے لیا ہے ،جبکہ جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کوبولان میڈیکل اسپتال اور سی ایم ایچ منتقل کردیاگیا ہے ۔