تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 4:18

دپیکا پڈوکون کے گھر پر پولیس کا چھاپہ،جرمانہ عائد

جنگ نیوز -


ممبئی ... بالی وڈ حسینہ دپیکا پڈوکون کے گھر پر پولیس نے مارا چھاپہ اور پڑوسیوں کو تنگ کرنے کے الزام میں ان پر جرمانہ بھی عائد کردیا،دیپیکا پڈوکون نے ممبئی کے پوش علاقے میں قیمتی فلیٹ خریدا،اس خوشی میں اپنے ساتھی فنکاروں کو دی پارٹی،سارے اسٹارز ان کے گھر آئے،اور خوب ہلا گلا ہورہا تھا،میوزک کے شور سے بیزار پڑوسیوں نے پولیس کو فون کردیا،جو موقع پر پہنچی اور رنگ میں بھنگ ڈال دیا،اور زوردار میوزک بجا کر پڑوسیوں کو پریشان کے الزام پر دپیکا پر پانچ ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کردیا، پولیس کے چھاپے کے بعد پارٹی سے فنکار ایک ایک کرکے چلے گئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.