تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 6:44

طالبہ سے زیادتی کے مرکزی ملزم کی ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ

جنگ نیوز - شاہکوٹ میں طالبہ زیادتی کیس کے مرکزی ملزم کے پیش نہ ہونے پر عدالت نے اس کی عبوری ضمانت خارج کرکے مفرور قرار دیدیا۔ شاہکوٹ کے گاوٴں کوٹلا کالواں کی فرسٹ ائیر کی طالبہ سے زیادتی کے مقدمے میں ایک نامزد ملزم اورخاتون سمیت چار ملزموں گرفتار کئے جاچکے ہیں جبکہ مرکزی ملزم شمروز فلک عبوری ضمانت پر تھا۔ ملزم شمروز فلک کی عدالت سے غیرحاضری پر ایڈیشنل سیشن جج محبوب احمد خان نے ملزم کی ضمانت خارج کرکے اسے مفرور قرار دیدیا ہے۔پولیس نے دعوی کیا ہے کہ مفرور مرکزی ملزم شمروز فلک کو جلد گرفتارکرکے قانون کے مطابق کارروائی کی جائیگی۔ واضح رہے شاہ کوٹ میں فرسٹ ائیر کی طالبہ کو چوبیس ستمبرکوزیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا جس کی خبر جیو نیوز پرنشرہوئی تو انتظامیہ حرکت میں آگئی اورمرکزی ملزم شمروز فلک کے والد سمیت چارافراد کوگرفتار کرلیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.