4 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 7:17
پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری
جنگ نیوز -
پشاور … پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے شہری علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 18 گھنٹے جبکہ نواحی علاقوں میں 20 گھنٹے تک جا پہنچا ہے۔ پشاور کے علاقوں گنج، سرکلر روڈ،آسامائی روڈ، لاہوری گیٹ، یونیورسٹی روڈ، دلہ زاک روڈ، سیٹھی ٹاون، وزیر باغ روڈ سمیت بیشتر علاقوں میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ سے عوام پریشان ہیں جبکہ کئی علاقوں میں رات بھر بجلی نہ ہونے کے باعث شہری راتیں جاگ کر گزارنے پر مجبور ہیں لوڈ شیڈنگ سے کاروباری سرگرمیاں بھی متاثر ہو رہی ہیں جبکہ مشتعل عوام سڑکوں پر نکل آنے پر مجبور ہوگئے ہیں شہر کے مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔