تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 7:17

چیئرمین نیب کے تقرر کیلئے مہلت کی حکومتی درخواست مسترد

جنگ نیوز -


اسلام آباد… سپریم کورٹ نے چیئرمین نیب کے عہدہ پر تقرر کیلئے حکومت کی جانب سے مہلت کی درخواست مسترد کردی ہے سپریم کورٹ نے جسٹس ریٹائرڈ دیدار شاہ کو چیئرمین نیب کے عہدہ سے ہٹانے کے بعد حکومت کو اس عہدے پر جلد تقرر کا حکم دیا تھا ، اس حوالے سے عدالت جانب سے دی گئی مہلت اگست میں ختم ہوگئی تھی اور حکومت نے دیدارشاہ کیس کے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست دائر کررکھی ہے ، حکومت نے اس درخواست کہاتھا کہ جب تک نظرثانی درخواست پر فیصلہ نہیں ہوجاتا اس وقت تک چیئرمین نیب کے تقرر میں مہلت دی جائے ، حکومت کی اس درخواست پر جسٹس ناصرالملک اور جسٹس انور ظہیر جمالی پر مشتمل بنچ نے فیصلہ سناتے ہوئے مزید مہلت دینے سے انکار کردیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.