تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 10:18

پشاور میں ٹرینوں کی آمدورفت بدستور تاخیر کا شکار

جنگ نیوز -
پشاور …پشاور میں آج بھی ٹرینوں کی آمداور روانگی کے شیڈول پر عمل درآمد نہیں ہوسکا اورگاڑیاں کئی کئی گھنٹے تاخیر کا شکار ہیں۔ریلویز انکوائری پشاور کے مطابق کراچی سے آنے والی خوشحال خان خٹک ایکسپریس 13 گھنٹے لیٹ ہے۔ جو شام پونے سات بجے پشاور پہنچنے کی توقع ہے۔ خیبر میل پانچ گھنٹے تاخیر سے سوا بارہ بجے دوپہر جبکہ عوام ایکسپریس دو گھنٹے تاخیر سے رات آٹھ بجے پہنچنے کی توقع ہے۔ جبکہ کوئٹہ ایکسپریس بھی پانچ گھنٹے لیٹ ہے۔ جو رات ایک بجے پشاور پہنچے گی۔ پشاور سے کوئٹہ ایکسپریس کی روانگی انجن نہ ہونے کی وجہ سے منسوخ کردی گئی۔ جبکہ عوام ایکسپریس شیڈول کے مطابق صبح 9 بجے کراچی روانہ ہوگئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.