تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 10:18

بھارتی پیاز کے35کنٹینرز چند روز میں کراچی پہنچنے کی توقع

جنگ نیوز -


کراچی… بھارت سے درآمد کی جانے والی پیاز کے تقریبا 35 کنٹینرز کراچی پورٹ آئندہ روز میں آنے کی توقع ہے ۔ کراچی سبزی منڈی مارکیٹ کمیٹی کے نائب چیئرمین اصف احمد نے جیو نیوز کو بتایا کہ سندھ میں سیلاب کے باعث سبزیوں کی فصل شدید متاثر ہوئی ہے اور مقامی طلب کو پورا کرنے کے لیے اسے درآمد کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران اور بھارت سے ٹماٹر کی درآمد جاری ہے جبکہ پیاز کے 35 کنٹینرز کی آئندہ روز کراچی پورٹ آنے کی توقع ہے ۔ انھوں نے مزید کہا کہ بھارت سے پیاز کی درآمدی لاگت تقریبا 1400 روپے فی من پڑ رہی ہے اور عوام کو سستی سبزی کی فراہمی کے لیے ضروری ہے کہ حکومت سبزیوں کی درآمد پر عائد ڈیوٹی کو ختم کریے

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.