4 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 10:18
چین میں دنیا کا بلند ترین فیر س وہیل عوام کی تفریح کیلئے کھول دیا گیا
جنگ نیوز -
گوانگ زو…این جی ٹی…چین کے شہرGuangzhouمیں دنیا کا بلند ترین فیر س وہیل عوام کے لئے کھو ل دیا گیا ہے۔ یہ دیوہیکل فیر س وہیل 1ہزار480 فٹ اونچے Canton Towerپر نصب کیا گیا ہے جس میں کل 16 کیبن مو جو د ہیں۔ اِس فیر س وہیل کے ایک کیبن میں بیک وقت6مسافر سوار ہوسکتے ہیں جو اس کے ذریعے شہر کا دور دور تک نظا رہ کرسکتے ہیں جبکہ اس کا ایک چکر مکمل ہو نے میں30 منٹ کا وقت لگتا ہے ۔انتہائی بلندی پر موجود یہ فیرس وہیل اُفقی سمت(Horizontally)میں گھومتا ہے جس کا مزا اٹھانے کے لیے ہر مسافر کوتقریباً130یوئن(20ڈالر)کا ٹکٹ خریدنا پڑتا ہے۔واضح رہے کہ یہ فیر س وہیل شدید زلزلے اورطو فا ن کو بر دا شت کرنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے ۔