4 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 10:18
شاہ رخ خان نے فلم را ون کا ویڈیو گیم لانچ کردیا
جنگ نیوز -
ممبئی …جنگ نیوز… بالی وڈ بادشاہ شاہ رخ خان نے اپنی آنے والی فلم ’را۔ ون‘ پر مبنی ویڈیو گیم لانچ کر دیا۔ ممبئی میں ہونے والی رنگارنگ تقریب میں شاہ رخ کا کہنا تھا کہ را۔ون ایک سائنس فکشن فلم نہیں بلکہ یہ ہر عمر سے تعلق رکھنے والے افراد کیلئے دلچسپی کا باعث بنے گی۔راون ون کے پروڈیوسر شاہ رخ خان نے فلم کی تشہیر کیلئے نوجوانوں اور ٹین ایجرز کی توجہ حاصل کرنے کیلئے ویڈیو گیم لانچ کیا ہے۔ بالی وڈ میں بننے والی اب تک کی مہنگی ترین فلم میں شاہ رخ خان شیکھر سبرامنیم نامی کردار ادا کرر ہے ہیں جو اپنے بیٹے کی خواہش پوری کرنے کیلئے ایک سپر ہیرو کا روپ دھار لیتا ہے۔فلم 26 اکتوبر کو ریلیز کی جائے گی۔