4 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 10:18
کوئٹہ :بس کی حفاظت میں ناکامی پر ایس ایچ او شالکوٹ معطل
جنگ نیوز -
کوئٹہ… کوئٹہ میں دہشت گردی کے ایک اور واقعے میں مزید 13 افراد کے جاں بحق اور 7 کے زخمی ہونے کے کی گورنر بلوچستان نواب ذوالفقار علی مگسی اور وزیراعلی نواب اسلم رئیسانی نے مذمت کی ہے۔ وزیراعلی نے واقعے کی رپورٹ فوری طور پر طلب کرلی ہے جبکہ منی بس کی حفاظت میں ناکامی پر ایس ایچ او شالکوٹ کو معطل کردیا گیا ہے۔ ایف سی اور پولیس نے کوئٹہ کے نواحی علاقوں میں سرچ آپریشن بھی شروع کردیا جس کے دوران بعض مشتبہ افراد کو حراست میں بھی لیا گیا ہے۔ دہشت گردی کے اس واقعے کی ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی ، پشتون خوا ملی عوامی پارٹی ، تحفظ عزاداری کونسل ، شیعہ علماء کونسل ، ہزارہ خواتین ونگ اور متحدہ قومی موومنٹ کوئٹہ زون نے شدید مذمت کی ہے۔ شیعہ علماء کونسل نے تین دن کے سوگ کا بھی اعلان کیا ہے۔