4 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 10:29
افغانستان :صلاح الدین ربانی جمعیت اسلامی کے قائم مقام سربراہ منتخب
جنگ نیوز -
کابل …جنگ نیوز… افغان امن کونسل کے سربراہ مرحوم پروفیسر برہان الدین ربانی کے بیٹے صلاح الدین ربانی کو جمعیت اسلامی افغانستان کا قائم مقام سربراہ منتخب کر لیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغان امن کونسل کے سربراہ مرحوم پروفیسر برہان الدین ربانی کے بیٹے صلاح الدین ربانی کو جمعیت اسلامی افغانستان کا قائم مقام سربراہ منتخب کر لیا گیاہے۔ جمعیت اسلامی افغانستان کے ترجمان واقف حکیمی نے میڈیا کو بتایا کہ طویل مشاورت کے بعد صلاح الدین کو پارٹی کا قائم مقام سربراہ منتخب کیا گیا۔ صلاح الدین ربانی اس وقت ترکی میں افغان سفیر کے طور پر خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔