4 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 10:19
قومی اسمبلی :جعلی ڈگریوں کاریکارڈ جلانے کی کوشش
اے آر وائی - قومی اسمبلی کے ریکارڈ روم میں جعلی ڈگریوں کا ریکارڈ جلانے کی کوشش کی گئی ۔ جس کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق گذشتہ روز پارلیمنٹ کا اجلاس ختم ہونے کے بعد اسٹیبلشمنٹ برانچ کے ریکارڈ روم میں نامعلوم افراد تالے توڑ کر داخل ہوئے ۔ انھوں نے کمرے میں رکھا افسران کی تعلیمی اسناد کا ریکارڈ جلانے کی کوشش کی ۔
پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں ۔ ریکارڈ میں کسی بھی قسم کی کمی پائی گئی تو متعلقہ افراد کو شامل تفتیش کیاجائیگا۔