تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 10:29

بھارت میں ٹریفک حادثہ، فضائیہ کے تین اہلکار ہلاک ، 4چار زخمی

جنگ نیوز -
نئی دہلی…جنگ نیوز… بھارت میں ٹریفک حادثے میں فضائیہ کے تین اہلکار ہلاک اور 4چار زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جس سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دارالحکومت نئی دہلی میں حادثہ اس وقت پیش آیا جب فضائیہ کے اہلکاروں کو لے جانے والی ایک وین مخالف سمت سے آنے والے کار سے ٹکرا گئی۔حادثے کے نتیجے میں بھارتی فضائیہ کے تین اہلکار ہلاک اور چار زخمی ہو گئے ۔اسپتال حکام کے مطابق زخمیوں کی دو کی حالت تشویشناک ہے جس سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ حادثہ کی وجہ سے کار ڈرائیور کی غفلت اور تیز رفتاری بتائی گئی ہے ہلاک ہونے والوں میں ایک نان کمیشنڈ بھی شامل ہے فضائیہ کی وین میں ایک خاتون سمیت 7 اہلکار سوار تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.