4 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 10:29
بھارت کا جنگی جنون،بحریہ میں 29 مگ لڑاکا طیارے شامل کرنے کا اعلان
جنگ نیوز -
نئی دہلی…جنگ نیوز… بھارت نے جنگی جنون کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے بحریہ میں مزید 29 مگ لڑاکا طیارے شامل کرنے کا اعلان کردیا۔بھارتی میڈیا نے بھارتی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نمل کمار ورما کے حوالے سے بتایا کہ ان طیاروں کو روس سے خریدے گئے طیارہ بردار جہار پر تعینات کیا جائیگا۔ نئے ٹینکر شکتی کی بھارتی بحریہ میں شمولیت کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے بھارتی بحریہ کے سربراہ نے کہا کہ 16کثیر المقاصد مگ 29لڑاکا طیارے بھارتی بحریہ میں شامل کئے جا چکے ہیں جبکہ مزید 29 طیاروں کی خریداری کا معاہدہ کیا جا چکا ہے بھارتی بحریہ میں شامل ہونے والے نئے ٹینکر شکتی 175 میٹر طویل اور 32 میٹر چوڑا اور 15ہزار ٹن سامان ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔