تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 10:29

ایران:3 امریکی جاسوسوں کے ایرانی وکیل کے ملک چھوڑنے پر پابندی

جنگ نیوز -
تہران…جنگ نیوز… ایران کی عدلیہ نے تین امریکی جاسوسوں کے ایرانی وکیل کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کر دی۔ایرانی سرکاری خبر رساں ادارے نے عدالتی ترجمان کے حوالہ سے کہا کہ عدلیہ نے جاسوسی کے الزام میں گرفتاری تین امریکیوں کے وکیل مسعود شفیع کی گرفتاری کی تردید کی ہے۔ مسعود شفیع دو سال تک امریکیوں کی وکالت کرتے رہے اور ان کو بے گناہ قرار دیتے رہے۔ پراسیکیوٹر جنرل کے دفتر سے کہا گیا ہے کہ پراسیکیوٹر جنرل غلام حسین محسنی وکیل مسعود شفیع کی ملک چھوڑنے پر پابندی کی تفصیلات بعد میں جاری کریں گے۔ دریں اثناء مقدمہ سے متعلق ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر غیر ملکی صحافیوں کو بتایا کہ عدالت کے حکم پر شفیع کا پاسپورٹ ضبط کر لیا گیا جبکہ وہ جہاز پر سوار ہو رہے تھے۔ ذرائع نے یہ بھی بتایاکہ شفیع کو ان کے گھر پر قید کر کے عدلیہ حکام نے ان سے کئی گھنٹے پوچھ کچھ کی اور رہائی سے قبل ان کی اہم دستاویزات، کمپیوٹر، پاسپورٹ وغیرہ ضبوط کر لئے جو بعدازاں واپس کر دی گئیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.