تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 10:29

یورو زون کا بحران عالمی معیشت کے لیے خطرہ ہے،برطانوی وزیراعظم

جنگ نیوز -
لندن…جنگ نیوز… برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے کہا ہے کہ یورپی یونین کے یورو زون کا بحران پوری عالمی معیشت کے لیے ایک خطرہ ہے۔گزشتہ روز مانچسٹر میں اپنی جماعت کنزرویٹو پارٹی کے سالانہ کنونشن کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یورپی پالیسی ساز رہنماؤں کو فوری طور پر کوئی راستہ نکالنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ یورو زون کے قرضوں کے بحران کا بلا تاخیر حل ناگزیر ہے۔ کیمرون کے مطابق یورو زون کا بحران نہ صرف خود یورو زون بلکہ برطانیہ سمیت یورپی یونین اور پوری عالمی معیشت کے لیے بھی بڑا خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بارے میں اگلے چند ہفتوں میں لازمی طور پر فیصلہ کن اقدامات سامنے آنے چاہئیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.