4 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 10:33
آسٹریلیا کے فاضل تجارتی حجم میں ایک ارب ڈالر کا اضافہ
جنگ نیوز -
سڈنی…جنگ نیوز…کان کنی کی صنعت سے متعلق برآمدات میں اضافے کی وجہ سے آسٹریلیا کا فاضل تجارتی حجم ستمبر میں مزید ایک ارب ڈالر بڑھ گیا۔ ذرائع کے مطابق آسٹریلیا کا فاضل تجارتی حجم جو اگست میں 3.1 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا، میں ستمبر میں 9 فیصد سے 1.6 ارب ڈالر اضافہ ہوا ہے۔ آسٹریلوی سونے کی برآمدات بھی بہتر ہوئیں اور ان میں 30 فیصد سے 392 ملین ڈالر اضافہ ہوا۔ آئرن اور (خام لوہے) کی برآمدات میں ایک ماہ میں 20 فیصد اضافہ نوٹ کیا گیا جبکہ اسٹیل سازی کی صنعت میں استعمال ہونے والے کوئلے کی طلب بھی بڑھی اور برآمدات میں 18 فیصد اضافہ ہوا تاہم تھرمل کوئلہ کے علاوہ تمام مائننگ مصنوعات کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی۔ اگست میں درآمدات میں بھی 3 فیصد اضافہ ہوا۔