4 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 10:33
یورو زون قرضہ بحران، یورو کی قدر میں ریکارڈ کمی
جنگ نیوز -
نیویارک…جنگ نیوز…یورو زون میں قرضہ بحران کی شدت میں اضافے کی وجہ سے یورو کی قدر میں ریکارڈ کمی آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق نیویارک ٹریڈ میں یورو کی قدر میں جنوری کے بعد شدید ترین کمی آ گئی۔ یورو کی ٹریڈنگ جمعہ کے ریٹ 1.3390 ڈالر کے بجائے 1.3178 ڈالر میں ہوئی۔ یورو جاپانی ین کے مقابلے میں گر گیا اور اس کے سودے 103.27 ین کے بجائے منگل کو 100.96 ین میں ہوئے۔ اسی طرح یورو نے سوئس فرانک سے بھی مار کھائی اور یورو کو 1.2137 فرانک میں خریدا گیا۔ دوسری طرف ڈالر 76.59 ین اور 0.9207 سوئس فرانک کا رہا۔ برٹش پاؤنڈ 1.5587 ڈالر سے 1.5432 ڈالر کا رہا۔ دریں اثناء چین کی کرنسی یوآن معمولی بہتر رہی، ایک ڈالر 6.360 یوآن کا رہا۔ جمعہ کو یہ ایکسچینج ریٹ 6.381 یوآن تھا۔ دوسری طرف سونا 1630 ڈالر فی اونس سے 1660 ڈالر فی اونس پر آ گیا۔