4 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 10:33
امریکا نے شام کو ٹیلی کمیونی کیشن آلات کی فروخت پر پابندی لگا دی
جنگ نیوز -
واشنگٹن …جنگ نیوز… امریکا نے شام کو ٹیلی کمیونی کیشن آلات کی فروخت پر پابندی لگا دی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی وزارت خزانہ کے شعبہ بیرون ملک اثاثہ جات کے ڈائریکٹر ایڈم سوزوبن کی طرف سے جاری کئے گئے حکم نامہ میں امریکی کمپنیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ شام کو سٹیلائٹ ٹیکنالوجی کے دیگر آلات کی فروخت نہیں کر سکتیں تاہم کچھ کمپنیوں کو اس بلیک لسٹ میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔ امریکی صدر نے شام میں پرتشدد واقعات کی وجہ سے17 اگست کو پابندیاں لگانے کیلئے ایگزیکٹو آرڈر جاری کیا ہے اور کہا ہے کہ شام میں حالات بہتر ہونے پر یہ پابندیاں ختم کر دی جائیں گی۔