تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 10:33

افغان صدر کرزئی اہم دورے پر بھارت پہنچ گئے

جنگ نیوز -


نئی دہلی… افغان صدر حامد کرزئی اہم مذاکرات کے لیے بھارت کے دارالحکومت دہلی پہنچ گئے ہیں۔افغان صدر حامد کرزئی اپنے دورہ بھارت کے دوران بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ سے مذاکرات کریں گے اور توقع ہے کہ وہ کئی معاہدوں پر دستخط کریں گے جن میں زیادہ تر بھارت کی جانب سے امدادی ترقیاتی معاہدے ہوں گے۔ افغان صدرکرزئی دورے کے دوران ، وزیرداخلہ چدم برم وزیرخارجہ ایس ایم کرشنا سے ملاقات کریں گے۔ افغان صدر کا یہ بھارت کا دوسرا دورہ ہے۔ بھارت، افغانستان سے دو ارب ڈالر امداد کا وعدہ کرچکا ہے۔ حامد کرزئی کا دورہ ایک ایسے نازک وقت ہورہا ہے جب کابل میں حالیہ حملوں کے باعث اس کے پاکستان کے ساتھ تعلقات میں کشیدگی آچکی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.