تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 10:33

لاہور میں ڈینگی نے مزید تین افراد کی جان لے لی

جنگ نیوز -


لاہور… لاہور میں ڈینگی وائرس نے تین افراد کی جان لے لی۔ شہر میں ڈینگی سے مرنے والوں کی تعداد143 اور پنجاب میں 156 ہو گئی۔اسپتالوں میں طویل لوڈشیڈنگ سے مریضوں اور انتظامیہ کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ وزیر اعلی پنجاب نے ڈینگی کی روک تھام کے لیے آگاہی مہم کو مزید موثر بنانے کی ہدایت کی ہے۔ لاہور میں ڈینگی وائرس سے آج شاہ کمال کالونی کی 45 سالہ عالیہ، گلشن راوی کا 65 سالہ سرور سہیل اور سنگھ پورہ کا 80 سالہ محمد علی ڈینگی کے باعث دم توڑ گئے۔ پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران325 افراد میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے۔ جس سے صوبے میں مریضوں کی تعداد تیرہ ہزار 399، لاہور میں 258 کیسز کی تصدیق کے بعد گیارہ ہزار 687 ہوگئی۔ بجلی کی بندش کے باعث اسپتالوں میں علاج معالجے میں شدید مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ لوڈشیڈنگ جلد ختم نہ ہوئی تو اسپتال چلانے مشکل ہو جائیں گے۔ اسپتالوں میں داخل مریضوں کو بھی طویل لوڈشیڈنگ کے باعث اذیت کا سامنا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بجلی کی بندش سے ان کی بیماری میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے آج لاہور کے یو سی ایچ اسپتال کا اچانک دورہ کیا اور ڈینگی مریضوں سے ان کی خیریت دریافت کی۔ ادھر انڈونیشیا کے طبی ماہرین ن بھی مختلف اسپتالوں کا دورہ کیا اور وہاں ڈینگی مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.