4 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 10:45
چائنا اوپن ٹینس: اینڈی راڈک پہلے راؤنڈ میں ٹورنامنٹ سے باہر
جنگ نیوز -
بیجنگ…جنگ نیوز…امریکی ٹینس اسٹار اینڈی راڈک چائنا اوپن کے پہلے ہی راوٴنڈ میں ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔بیجنگ میں کھیلے جارہے ٹورنامنٹ میں سکس سیڈ امریکی سٹار کو جنوبی افریقا کے کیون اینڈرسن نے 6-4 اور 7-5 سے شکست دی۔ میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے اینڈی راڈک شدید غصے میں نظر آئے اور وہ ایک چینی صحافی پر برس پڑے۔چینی صحافی نے راڈک سے سوال کیا تھا کہ کیا اب آپ کو ریٹائر نہیں ہوجانا چاہئے جس پر انہوں نے جواب دیا کہ آپ ریٹائر ہوجائیں میں کیوں ہوں۔ میچ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ میں سروس ٹھیک طرح سے نہیں کر پارہا تھا جو کہ ناقابل قبول ہے۔ خواتین کے ایونٹ میں عالمی نمبر ون کیرولین ووزینائیکی اگلے راوٴنڈ میں پہنچ گئی ہیں۔ انہوں نے جمہوریہ چیک کی لوسی ہرادیکاتو کو 3-6، 6-0 اور 7-5 سے شکست دی۔تھرڈ سیڈ کلارا نے روسی ٹینس اسٹار نادیہ پٹرووا کو ٹورنامنٹ سے باہر کردیا۔