تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 10:45

پاکستان ہاکی فیڈریشن کا سینٹرل کنٹریکٹ کیلئے ناموں کا اعلان

جنگ نیوز -


لاہور… پاکستان ہاکی فیڈریشن نے سنٹرل کنٹریکٹ کے لیئے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔ سلمان اکبر اور ریحان بٹ فہرست میں جگہ بنانے میں ناکام رہے ہیں، سہیل عباس کو سنٹرل کنٹریکٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔کھلاڑیوں کو سنٹرل کنٹریکٹ یکم جولائی سے30 نومبر تک دیا گیا ہے۔ اے کیٹیگری میں سہیل عباس، وسیم احمد ، شکیل عباسی ، راشد محمود، فرید احمد، محمد عمران اورمحمد وقاص شامل ہیں۔ انہیں 50 ہزار ماہانہ ملیں گے۔ بی کیٹگری میں حسیم خان ، محمد رضوان سنئیراورمحمد عرفان کو چالیس ہزار روپے ماہانہ ملیں گے۔ سی کٹگری میں 8 کھلاڑیوں محمد زبیر، شفقت رسول ، محمد تو ثیق، سید عمران شاہ ، سید کاشف شاہ ، رضوان جونئیر، علی شان اورمحمد عمربھٹہ کو رکھا گیا ہے جنہیں تیس ہزارروپے ماہانہ ملیں گے،

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.