4 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 12:7
ڈینگی کے خاتمے کیلئے جامع پالیسی نافذکرر ہے ہیں،شہبازشریف
جنگ نیوز -
لاہور...وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے کہاہے کہ ڈینگی کے خاتمے کے لئے جامع پالیسی نافذ کی جا رہی ہے۔ اس مقصد کے لیے تمام وسائل استعمال کئے جائیں گے۔لاہور میں اینٹی ڈینگی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ شہباز شریف نے ہدایت کی کہ تعلیمی اداروں میں زیادہ سے زیادہ آگہی سیمینار منعقد کرائے جائیں۔ ٹاوٴن کمیٹیوں کے چیئرمین اپنے اپنے علاقوں میں ڈینگی کے حوالے سے انتظامات اور اسپتالوں کا دورہ کریں اور اس کی رپورٹ پیش کریں۔ وزیراعلیٰ نے حکم دیا کہ صوبے بھر میں پرانے درآمد شدہ ٹائروں کے گوداموں کے خلاف مہم تیز کی جائے اور ڈینگی کی آماجگاہوں کو ختم کیا جائے۔