تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 11:34

وزیراعظم کے خلاف درخواست چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ کو بجھوادی

اے آر وائی - لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس عمر عطا بندیال نے وزیراعظم پاکستان کےخلاف آئین سے انحراف کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر سماعت کی خاطر لارجر بنچ تشکیل دینے کے لئے معاملہ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کو بھجوادیا۔



درخواست گزار کے وکیل اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ حکومت اس وقت مکمل طور پرعدلیہ سے محاذ آرائی چاہتی ہے۔ نہ صرف عدلیہ کے احکامات کی خلاف ورزی کی جارہی ہے بلکہ عدالتی فیصلوں کی تضحیک بھی کی جارہی ہے۔ حکومت کا یہ اقدام آئین کی خلاف ورزی ہے لہذا وزیراعظم کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے۔



عدالت نے درخواست کی سماعت کے بعد معاملہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بھجوادیا تاکہ اس کی سماعت کے لئے لارجر بنچ تشکیل دیا جاسکے۔ عدالت کے مطابق درخواست میں اہم آئینی نکات ہیں لہذا اس کی سماعت لارجر بنچ کو کرنی چاہیے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.