4 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 11:19
پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ، عدالت نے جواب طلب کرلیا
اے آر وائی - اسلام آباد ہائی کورٹ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر اوگرااور وزار ت پیٹرولیم کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے۔
عدالت میں دائر درخواست میں مؤقف اختیارکیاگیاکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ آئین کے آرٹیکل نو کی خلاف ورزی ہے ۔ عدالت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے نوٹیفیکشن کو کالعدم قرار دے ۔ جس کے بعد عدالت نے وزرات پیٹرولیم اور اوگرا سے جواب طلب کرلیاہے ۔