4 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 12:18
صنعتی علاقے لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ ہوں گے‘کے ای ایس سی
جنگ نیوز -
کراچی ...کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی نے صنعتی علاقوں کو لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ کردیا ہے جبکہ رہائشی علاقوں میں چار گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ کی جائے گی ۔کے ای ایس سی ترجمان کے مطابق وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم کی ہدایت پر فرنس آئل کی فراہمی میں اضافہ ہوا ہے جس کے بعد صنعتی علاقوں میں لوڈ شیڈنگ ختم کردی گئی ہے جبکہ رہائشی علاقوں میں ساڑھے چار گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کی جائے گی ۔