تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 12:18

مولن کے الزامات امریکا اورنیٹو کی نااہلی چھپانے کا بہانہ ہوسکتے ہے،گلف نیوز

جنگ نیوز -
ابوظہبی …جنگ نیوز… امریکی فوج کے سابق سربراہ ایڈمرل مائیک مولن کے پاکستان کے شدت پسند گروپ حقانی نیٹ ورک سے تعلقات کے الزامات دراصل طالبان سے نمٹنے میں امریکہ اورنیٹوفورسز کی نااہلی چھپانے کا بہانہ ہوسکتا ہے،امریکی کلین کیریکٹر سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کیلئے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کومزید کتنی قربانیاں دینی ہوں گی؟ ۔ متحدہ عرب امارات کے اخبار گلف نیوزمیں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق امریکا‘افغانستان میں طالبان سے نمٹنے میں ناکامی کوچھپانے کیلئے قربانی کا بکرا تلاش کررہا ہے۔ امریکا کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں وزیرخارجہ حنا ربانی کھر کے خطاب کی اہمیت پر غور کرناچاہئے جس میں انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے عظم قربانیوں کوواشگاف الفاظ میں تذکرہ کیا اوردنیا کو بتایاکہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 35 ہزار سے زائد لوگوں کی جانین قربان کی اس کے علاوہ اپنی عظیم رہنما بے نظیر بھٹو کوکھویا۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ اتنی قربانیوں کے علاوہ پاکستان اور کیاکرسکتا ہے؟ یا اسے کیاکرناچاہیے کہ جس سے اس کو امریکہ کی طرف سے کلین کریکٹرسرٹیفکٹ حاصل ہوجائے۔ دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں مارے جانے والے پاکستانی شہریوں کی قیمت نہیں لگائی جاسکتی اورنہ ہی کوئی امریکی امداد اسے خریدسکتی ہے۔ رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ امریکہ کا ترقی پذیر اورکمزورقوموں کی طرف سے مغرورروئیے نے اس کی معیشت کو کمزور اور اعتماد میں کمی کردی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.