4 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 12:18
27لاکھ سے زائد کاٹن بیلزجننگ فیکٹریوں میں پہنچادی گئیں
جنگ نیوز -
کراچی30...ستمبر 2011 تک ملک بھر سے 27لاکھ 98 ہزار773 بیلزجننگ فیکٹریوں میں پہنچائی گئیں۔ پاکستان کاٹن جننرزایسوسی ایشن کے مطابق 30 ستمبر تک پہنچنے والی یہ کاٹن بیلز گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں18 ہزار 455 بیلز زائد ہیں۔ پی سی جی اے کی رپورٹ کے مطابق 18 لاکھ 87 ہزار 120 بیلز پنجاب سے حاصل ہوئی ہیں جبکہ سندھ بھر سے پہنچنے والی بیلز کی تعداد 9لاکھ 11 ہزار 653 رہی۔ رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال 30 ستمبر تک جننگ فیکٹریوں نے 21لاکھ 18 ہزار639 بیلز کی خریداری کی جبکہ 74 ہزار سے زائد بیلز برآمد کی گئیں۔ پی سی جی اے کے مطابق سندھ میں آنے والی سیلابی بارشوں کے باعث تقریبا 22 لاکھ بیلز کو نقصان پہنچا ہے ۔