تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 12:18

بھارتی پلاننگ کمیشن کی مرتب کردہ غربت کی متنازع تعریف واپس

جنگ نیوز -
نئی دہلی …جنگ نیوز… بھارتی قومی اقتصادی پلاننگ کمیشن نے اپنی مرتب کردہ غربت کی متنازع تعریف کو واپس لے لیا۔ بھارتی قومی اقتصادی پلاننگ کمیشن نے گذشتہ ہفتے بھارتی سپریم کورٹ میں غربت کی تعریف بیان کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ دیہات میں 25 روپے اور شہروں میں 65 روپے یومیہ کمائی کرنے والے کو غریب تصور نہیں کرتے۔ بھارت جہاں 70 فیصد آبادی دیہات میں رہتی ہے، میں سماجی تنظیموں نے اس وضاحت کے خلاف زبردست احتجاج کیا جس کے ردعمل کے طور پر کمیشن نے اپنی تعریف واپس لینے کا اعلان کیا ہے۔ بھارت میں ایک اندازہ کے مطابق 37 فیصد آبادی غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کر رہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.