4 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 12:18
جاپان میں جوہری بجلی گھر خود کار نظام کے تحت بند
جنگ نیوز -
ٹوکیو…جنگ نیوز… جاپان میں جنکائی جوہری بجلی گھر نے خود کار نظام کے تحت کام کرنا بند کردیا تاہم جوہری بجلی گھر کے بند ہونے کی وجوہات فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکیں۔ منگل کو کیوشو الیکٹرک پاور کے ترجمان یوکی ہیرانو نے میڈیا کو بتایا کو مغربی علاقے ساگا میں جنکائی نیوکلیئر پاور پلانٹ کے ری ایکٹر۔4 دوپہر ایک بج کر 40 منٹ پر خود کار طریقے سے بند ہوگیا۔ ترجمان کے مطابق جوہری بجلی گھر کے خودکار طریقے سے بند ہونے کی وجوہات معلوم کرنے کیلئے تحقیقات کی جارہی ہیں۔ ترجمان کے مطابق ری ایکٹر بند ہوجانے کے بعد اب جوہری بجلی گھر کا صرف ایک ری ایکٹر ہی کام کررہا ہے جبکہ دیگر دو ریکٹرز کو بھی معمول کے معائنہ کیلئے پہلے ہی بند کردیا گیا تھا۔