تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 12:18

شمالی کوریا نے 6 ملکی مذاکرات سے قبل امریکی شرائط مسترد کردیں

جنگ نیوز -
سیول…جنگ نیوز… شمالی کوریا نے جوہری اثاثوں بارے 6 ملکی مذاکرات سے قبل امریکی شرائط مسترد کردیں۔ خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی کوریا کے اعلیٰ حکام نے کہا ہے کہ جوہری مذاکرات سے قبل اگر پیشگی شرائط ضروری ہیں تو یہ تمام ممالک پر برابری کی بنیاد پر ہونی چاہئیں۔ امریکہ ان حربوں کے ذریعے چھ ملکی مذاکرات کی ناکامی کا الزام شمالی کوریا پر لگانا چاہتا ہے۔ شمالی کوریا 2009 ء سے جوہری ہتھیاروں کے بارے میں چھ ملکی مذاکرات میں شامل ہے لیکن امریکہ اور جنوبی کوریا کا اصرار ہے کہ مذاکرات سے قبل شمالی کوریا یورنیم افزدگی کا پروگرام بند کرے جس کی وجہ سے مذاکرات میں پیش رفت سست روی کا شکار ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.