تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 13:56

محصولات میں ساڑھے 27فیصداضافہ ہوا‘ ایف بی آر

جنگ نیوز -


کراچی...راجہ کامران… وفاقی ادارہ محصولات نے مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران محصولات کا ڈیٹا جاری کردیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ مجموعی ٹیکسوں میں تقریبا ساڑھے 27 فی صد اضافہ ہوا ہے ایف بی آر کے جاری اعدادوشمار کے مطابق موجودہ مالی سال جولائی سے ستمبر کے دوران مقامی ٹیکس 29 فی صداضافے کے بعد 331 ارب روپے سے زائد رہے جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں یہ 256 ارب روپے کی سطح پر تھے۔ براہ راست ٹیکس تقریبا 28 فی صد اضافے کے بعد 122 ارب 18 کروڑ روپے سے تجاوزکرگئے۔سیلز ٹیکس کی مد میں 180 ارب روپے سے زائد موصول ہوئے ہیں جوکہ گزشتہ مالی سال سے 35 فی صد زائد ہیں‘ اسی طرح کسٹم کی مد میں 42 ارب 50کروڑ روپے کے محصولات ملے جوکہ گزشتہ سال سے 14 فی صد زائد ہیں۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.