تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 13:56

خیبر پختونخوا میں ڈینگی کے مزید تیرہ مریض اسپتالوں میں داخل

جنگ نیوز -


پشاور…خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں ڈینگی بخار میں مبتلامزید 13 مریضوں کو اسپتالوں میں داخل کردیا گیا۔محکمہ صحت کے مطابق صوبے کے مختلف اسپتالوں میں ڈینگی بخار کے شبے میں522 مریض داخل کئے گئے ہیں جن میں سے 218 مریضوں میں ڈینگی بخار کی تصدیق ہو گئی ہے جن میں سے 87 مریضوں کا تعلق پنجاب سے ہے ۔محکمہ صحت کے مطابق اسپتالوں میں زیر علاج مریضوں میں زیادہ تر ڈینگی بخار کا وائرس پنجاب سے اپنے ساتھ لائے ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.