تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 13:56

پنجاب میں لوگوں کو اکسا کر سڑکوں پر لایا گیا : فوزیہ وہاب

جنگ نیوز -


اسلام آباد..پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی فوزیہ وہاب نے کہا ہے کہ پنجاب میں لوگوں کو مشتعل کر کے اور اکسا کر سڑکوں پر لایا گیا ،شہباز شریف پیپلز پارٹی کی قیادت پر کرپشن کے الزام لگانے سے پہلے بتائیں کہ ان کے پاس پہلے ایک فیکٹری تھی اب 32 فیکٹریاں کہاں سے آ گئی ہیں۔ پارلیمنٹ ہاوٴس کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے فوزیہ وہاب نے کہا کہ گزشتہ دو دن میں پنجاب میں جو توڑ پھوڑ کی گئی اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا گیا ، پیپلز پارٹی اس کی مذمت کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ حمزہ شہباز نے احتجاج کے ذریعے اپنی فرسٹریشن کا اظہار کیا کیوں کہ وہ جانتے ہیں ، پیپلز پارٹی اپنی مدت پوری کرے گی۔فوزیہ وہاب نے کہا کہ احتجاج کرنے والے بجلی کی کمی کا حل بتائیں ، پیپلز پارٹی کی حکومت کو نا اہل کہنے والوں کی اپنی لاپرواہی سے پنجاب میں سیکڑوں افراد ڈینگی سے ہلاک ہو گئے اور صوبے میں صحت کا وزیر ہی موجود نہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.