4 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 16:56
لاہور:ڈینگی کا خوف،پنجاب اسکواش چمپئن شپ 10روز کیلئے ملتوی
جنگ نیوز -
لاہور...لاہور میں ڈینگی وائرس کا خوف کم ہونے کا نام نہیں لیا، ڈینگی مچھر نے ایک اور کھیل کے شیڈول کو ڈنگ مار دیا۔لاہور میں اسکواش چمپئن شپ دس روز کیلئے ملتوی کردی گئی ہے۔پنجاب نیشنل سینئر اسکواش چمپئن شپ 10اکتوبر سے پنجاب اسکواش کمپلیکس میں کھیلی جانی تھی لیکن ڈینگی مچھرکے خوف سے منتظمین نے دس روز کیلئے ایونٹ کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ایونٹ 20 سے 25 اکتوبر تک پنجاب اسکواش کمپلیکس میں ہوگا۔ چمپئن شپ میں مرود خواتین کھلاڑی حصہ لیں گے۔