تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 16:56

کراچی اسٹاک ایکسچینج میں تیز ی ، 9ہفتے بعد 11 ہزار9سو کی سطح عبور

جنگ نیوز -


کراچی...کراچی اسٹاک ایکسچینج میں آج تیز ی رہی اور انڈیکس 9ہفتوں کے بعد گیارہ ہزار نوسو کی سطح عبور کرگیا۔منگل کو مارکیٹ کا آغاز مثبت ہوا اور یہ مثبت رحجان پورے دن مارکیٹ میں جاری رہا۔ کھاد کے بیگ کی قیمتوں میں اضافے اور ڈسکاوٴنٹ ریٹ میں کمی کی خبروں پر سرمایہ کار انرجی اور فرٹیلائزر اسٹاکس میں سرگرم نظر آئے۔کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس225پوائنٹس اضافے کے بعد 11933 پوائنٹس پر بند ہوا جو دو اگست2011 کے بعد انڈیکس کی بلند ترین سطح ہے۔ کاروباری حجم10کروڑ شیئرز رہا، سب سے زیادہ کام فوجی فرٹیلائزر بن قاسم کے شیئرز میں ہوا، جس کی قیمت2 روپے اضافے کے بعد61روپے77پیسے ہوگئی۔ کے ایس ای تھرٹی انڈیکس 239پوائنٹس اضافے کے بعد11432پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ تجزیہ کاروں کے مطابق تیزی کا یہ رحجان مزید ایک دو دن جاری رہ سکتا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.