4 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 16:56
افغانستان اور بھارت کے مابین اسٹریٹجک معاہدے پر دستخط
جنگ نیوز -
نئی دہلی...افغان صدر حامد کر زئی بھارت کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے بھارت کے ساتھ اسٹریٹجک معاہدے پر دستخط بھی کئے ہیں جس پر بھارت کا جانب سے وزیر اعظم من موہن سنگھ نے دستخط کئے ۔دستخط کے موقع پر بھارتی وزیر اعظم نے کہنا ہے کہبھارت افغان عوام کے ساتھ ہے اور افغانستان کے ساتھ بھارت کا تعاون جا ری رہے گا۔پروفیسر ربانی کے قتل سے افغانستان کے لئے بڑا دھچکا ہے۔بھارتی وزیر اعظم نے کہا کہ خطے کے ممالک کو بد امنی کے خاتمے کیلئے اقدامات کرنے چاہئیں،بھارت افغانستان کی تعمیر نو اور خطے میں قیام امن کا خواہاں ہے۔افغان صدر حامد کر زئی نے کہا کہ افغا نستان خطے میں امن ،خوش حالی اور بر داشت کی حمایت کرتا ہے،ہم دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خلاف ہیں۔حامد کر زئی نے کہا کہ منوہن سنگھ نے افغانستان میں بنیادی ڈھانچے کی بحالی میں بہت مدد کی ۔۔بھارتی میڈیا کے مطابق افغانستان اور بھارت کے درمیان تین معاہدوں پر دستخط کئے گئے ۔ افغان صدرکرزئی دورے کے دوران ، وزیرداخلہ چدم برم وزیرخارجہ ایس ایم کرشنا سے ملاقات کریں گے۔
نئی دہلی… افغان صدر حامد کرزئی اہم مذاکرات کے لیے بھارت کے دارالحکومت دہلی پہنچ گئے ہیں۔افغان صدر حامد کرزئی اپنے دورہ بھارت کے دوران بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ سے مذاکرات کریں گے اور توقع ہے کہ وہ کئی معاہدوں پر دستخط کریں گے جن میں زیادہ تر بھارت کی جانب سے امدادی ترقیاتی معاہدے ہوں گے۔۔ افغان صدر کا یہ بھارت کا دوسرا دورہ ہے۔ بھارت، افغانستان سے دو ارب ڈالر امداد کا وعدہ کرچکا ہے۔ حامد کرزئی کا دورہ ایک ایسے نازک وقت ہورہا ہے جب کابل میں حالیہ حملوں کے باعث اس کے پاکستان کے ساتھ تعلقات میں کشیدگی آچکی ہے۔