5 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 6:45
فرانس:رو بو ٹس بھی ڈانس کر نے کے ماہر بن گئے
جنگ نیوز -
پیرس…این جی ٹی…انسانوں کو ڈانس کر تے تو آ پ نے بہت دیکھاہوگا لیکن اب رو بوٹس بھی ڈانس کر نے کے ماہر بن چکے ہیں۔ فرانسیسی ماہرین کے تیار کردہ یہ اسمارٹ روبو ٹ کسی ماہر رقا ص سے کم نہیں جو نہ تو اپنا اسٹیپ بھولتے ہیں اور نہ اس میں کوئی کمی چھوڑتے ہیں۔ ان تمام روبوٹس کا یہ خوبصورت رقص دیکھ کر یقین آ جاتا ہے کہ حضرت ِ انسان چاہے تو کسی کو بھی اپنے اشاروں پر نچا سکتا ہے۔