تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 6:45

لاہورمیں ڈینگی کے وار جاری، مزید 4افراد جاں بحق

جنگ نیوز -


لاہور…ڈینگی وائرس نے لاہور میں مزید 4 افراد کی جان لے لی شہر میں مرنے والوں کی تعداد 150 ہوگئی جبکہ پنجاب بھر میں 164 ہوگئی۔ لاہور میں ڈینگی مریضوں کی تعداد بارہ ہزار سے تجاوز کرگئی۔ انڈونیشیا سے آئے ہوئے ماہرین کا کہنا ہے کہ مچھروں کی افزائش کو روکنا ضروری ہے۔پنجاب میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں دو سو اٹھتر افراد میں ڈینگی وائرس کیسز کی تصدیق ہوئی جس سے صوبے میں مریضوں کی تعداد تیرہ ہزار چھ سو ستتر ہوگئی۔ لاہور میں270 کیسز کے بعد تعداد بارہ ہزار چالیس ہوگئی۔ میواسپتال انتظامیہ کے مطابق آج ڈینگی کے شکار چار افراد جاں بحق ہوگئے جن میں تاج پورہ کا 36 سالہ خالد، مرید کے کا 20 سالہ عمر فاروق، گرین ٹاوٴن کا 50 سالہ بلال اور سوات کا 50 سالہ مجاہد خان شامل ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق پنجاب میں 164 افراد جبکہ لاہور میں 150 افراد ڈینگی وائرس کی وجہ سے لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ صوبے کے مختلف سرکاری اسپتالوں میں اس وقت ایک ہزار 355افراد زیر علاج ہیں جن میں سے ایک ہزار 187 مریضوں کا تعلق لاہور سے ہے۔ اسپتالوں میں لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس سے ڈینگی مریضوں کے علاج میں انتظامیہ کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ مریضوں کی بیماری میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ مریضوں کا کہنا ہے کہ حکومت اسپتالوں میں لوڈشیڈنگ کو بند کرے۔ انڈونیشا کی ماہرین کی ٹیم کا کہنا ہے کہ ڈینگی بخار پر قابو پانے کے لیے مچھروں کی افزائش کو روکنا بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مرض کے حوالے سے عوام میں آگاہی پیدا کی جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.