5 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 7:7
سوات، مانسہرہ ایبٹ آباد میں بارش
جنگ نیوز -
ایبٹ آباد… سوات، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں صبح سویرے ہونے والی موسلا دھار بارش سے ہر طرف جل تھل ہو گیا۔ سوات، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں کئی ہفتوں کے بعد صبح سویرے شروع ہونے والی بارش تقریباً ایک گھنٹہ جاری رہی جس سے گلی کوچوں اورنشیبی علاقوں میں پانی داخل ہوگیا اور اسکول جانے والے بچوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ ملازمت پیشہ افراد بروقت ڈیوٹی پر نہ پہنچ سکے۔